کھیل
Time 01 مئی ، 2021

’پیسے کیلئے پگڑی نہیں پہنتا‘، بھارتی کرکٹر خود کو اکشے سے ملانے پر بھڑک گئے

گزشتہ دنوں ہرپریت کی شاندار کارکردگی کی بدولت پنجاب کنگز کی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی تھی— فوٹو:فائل

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں شامل پنجاب کنگز کی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر ہرپریت برار نے بالی وڈ اکشے کمار سے مماثلت کرنے پر سخ پا ہوگئے۔

گزشتہ دنوں ہرپریت کی شاندار کارکردگی کی بدولت پنجاب کنگز کی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی تھی جس کے بعد سے نوجوان آل راؤنڈر کو فینز کی جانب سے اکشے کمار سے ملانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کرکٹر کو میسیج کیا کہ آپ فلم ’سنگھ از بلنگ‘ کے اکشے کمار دکھتے ہو۔

 اس پر آلارانڈر نے آئی سپورٹ فارمرز کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے جواب دیا کہ پیسے کیلئے تربان (پگڑی) نہیں پہنتے ہم۔

مزید خبریں :