اداکارہ صبور علی کی بات پکی ہوگئی

صبور علی اور علی انصاری نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پھولوں کے ہار پہنے تصاویر پوسٹ کی— فوٹو:سوشل میڈیا

اداکارہ صبور علی اوراداکار علی انصاری کی بات پکی ہوگئی۔

صبور علی اور علی انصاری نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پھولوں کے ہار پہنے تصاویر پوسٹ کیں اور مداحوں کو ’بات پکی‘ ہونے کا بتایا۔

اداکاروں کی جوڑی کی جانب سے پوسٹ کی گئیں تصاویر میں صبور علی نے گلابی اور علی انصاری نے سفید کرتا پہن رکھا ہے۔

بعض مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے دونوں کو منگنی کی مبارکباد دی ہے— فوٹو:سوشل میڈیا

دونوں نے بات پکی ہونے کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں کی باقاعدہ منگی ہوگئی ہے یا نہیں البتہ بعض مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے دونوں کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔

تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں— فوٹو:سوشل میڈیا

اس کے علاوہ  اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی بات پکی ہونے کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں — فوٹو:سوشل میڈیا

ان تصاویر میں صبور کی بہن سجل علی جبکہ علی انصاری کی بہن مریم انصاری اور ان کے شوہر و سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان بھی نظر آرہے ہیں۔

مزید خبریں :