Time 01 مئی ، 2021
پاکستان

جہانگیر ترین نے یوٹیلٹی اسٹورز کو مزید چینی فروخت کرنے کی پیشکش کردی

جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو نے 90 روپے فی کلو کے حساب سے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کیلئے کم سے کم بولی دی ہے— فوٹو:فائل 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو مزید چینی فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا جبکہ 12 شوگر ملز نے بولی کے عمل میں حصہ لیا۔

جہانگر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو نے 90 روپے فی کلو کے حساب سے سب سے کم بولی دی۔ 

آخری ٹینڈر کے مقابلے میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو تقریباً دو روپے فی کلو کی کم بولی موصول ہوئی۔

یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق موصول بولیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور چینی خریداری سے متعلق فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔

اس سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی 91 روپے 94 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی۔

مزید خبریں :