کھیل
Time 02 مئی ، 2021

میڈینا اسپرٹ نے کنٹکی ڈربی گھڑ دوڑ جیت لی

میڈینا اسپرٹ نے امریکا میں ہونے والی 147 ویں کنٹکی ڈربی گھڑ دوڑ جیت لی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دوڑ شروع ہونے سے پہلے فیورٹ قرار دیا گیا گھوڑا ایسینشل کوالٹی چوتھے نمبر پر رہا۔

امریکا کے چرچل ڈاؤنس میں ہونے والی ڈربی ریس کو تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار افراد دیکھتے ہیں لیکن کورونا کے باعث گزشتہ برس شائقین کو ریس دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم اس بار کورونا وبا میں کمی کے باعث 52 ہزار شائقین نے ڈربی ریس دیکھی۔

مزید خبریں :