دنیا
Time 02 مئی ، 2021

کورونا کے مرکز ووہان میں زندگی کی رونقیں بحال ہونے لگیں

دنیا میں کورونا وائرس کےپھیلاؤ کا مرکزسمجھےجانے والےچین کے شہر  ووہان میں زندگی کی رونقیں بحال ہونے لگیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووہان شہر میں منعقدہ میوزک فیسٹول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ فیسٹیول میں شریک کئی افراد نے ماسک پہننا بھی گوارا نہ کیا۔

خیال رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے کورونا کا کیس نومبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا۔ کورونا وبا کے باعث ووہان کے حالات اس قدر خراب ہو گئے تھے کہ شہر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :