02 مئی ، 2021
گوجرانوالا میں 100فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھرگئے ہیں جس کے بعد مریضوں کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نےکہا ہےکہ گوجرانوالا میں سو فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھرگئے، مریضوں کی لاہور منتقلی کےلیے وینٹی لیٹرز والی ایمبولینسیں روانہ کردی گئیں۔
دوسری جانب متبادل انتظامات کےلیے کمشنر گوجرانوالا نے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کمشنر دفتر کے مطابق اجلاس میں ڈی سی گوجرانوالا،ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس اور محکمہ صحت کے افسران شریک ہیں۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال اور متبادل انتظامات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔