02 مئی ، 2021
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر اور نیر بخاری نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ اور فضل الرحمان، پی ٹی آئی حکومت کو پانچ سال دینا چاہتے ہیں۔
پی پی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم میں بحران کی وجہ ن لیگ ہے، جو جماعت ہمارے ساتھ احتجاج کیلئے آنے کو تیار ہے آجائے۔