دنیا
Time 02 مئی ، 2021

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہونے لگا، ریکارڈ کیسز کی تصدیق

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہونے لگا۔

بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے پہلی بار ریکارڈ  50 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2473 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3935 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید خبریں :