Time 02 مئی ، 2021
پاکستان

بلوچستان کے صوبائی وزیر بلدیات صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لے لیا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لے لیا۔

صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے اور اب بلدیات کا محکمہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پاس رہے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صالح بھوتانی کے تعلقات کچھ عرصے سے سرد مہری کا شکار تھے۔

سردار محمد صالح بھوتانی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ان سے محکمہ بلدیات کا قلمدان لینے سے پہلے مشاورت کی اور نہ ہی اعتماد میں لیا۔

ان کا کہنا تھاکہ قلمدان واپس لینے کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے پارٹی کے سینیئر ساتھیوں سے رابطے میں ہوں، ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ اور اعلان کروں گا۔

مزید خبریں :