Geo News
Geo News

Time 02 مئی ، 2021
پاکستان

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ہدایت نامے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق 5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قراردیا گیا ہے، کورونا ٹسیٹ 72 گھنٹے سے پرانا نہ ہو۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کورونا منفی والے مسافر ہی پاکستان سفر کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق 12 سال کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قراردیاگیا ہے۔

کورونا مثبت آنے پر اپنے خرچہ پر قرنطینہ کرنا ہوگا، کورونا منفی رپورٹ پر پاکستان سفر کی اجازت دی جائے گی۔