دنیا
Time 03 مئی ، 2021

سعودی حکومت کا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا اعلان

فوٹو: فائل

سعودی حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17مئی سے سفر کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجےسےسعودی شہریوں کےبیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائےگی اور  ویکسین لگوانے والےسعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 17 مئی رات 1بجےسےبری،بحری،فضائی سرحدیں کھول دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر سعودی حکومت نے ائیرپورٹس، بندرگاہوں اور  سرحدی چوکیوں سے آمد و رفت  پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

مزید خبریں :