دنیا
Time 03 مئی ، 2021

بنگلا دیش میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 26 افراد ہلاک

فوٹو: اے ایف پی

ڈھاکا: بنگلادیش کے دریائے پدما میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دریائے پدما میں گنجائش سے زیادہ مسافروں والی کشتی ریت سے بھری کشتی سے ٹکرا گئی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں ریسکیو اہلکاروں نے 5 افراد کو بچا لیا جبکہ 26 ہلاک ہو گئے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :