کھیل
Time 03 مئی ، 2021

آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، آج ہونے والا میچ منسوخ

فوٹو: فائل

بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ اور  کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث آج کلکتہ اور بنگلور کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

کرکٹ کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ 'کرک بز' کے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ 3 مئی کو ہونے والا کلکتہ نائٹ رائڈرز اور رائل چیلنجر بنگلور کا میچ ری شیڈول کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے میچ کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ کلکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث یہ میچ منسوخ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ورن چکرورتی اور سندیپ واریرز شامل ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت کورونا ہوا جب وہ انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر گئے تھے۔

پاکستان کے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ ماجد بھٹی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کلکتہ نائٹ رائڈرز اور رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان میچ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث مسنوخ ہونے کی تصدیق کی ہے۔


مزید خبریں :