Can't connect right now! retry

کنگنا مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگنے پر سخت ناراض

فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت مصنوعی آکسیجن کی زائد پیداوار کرنے پر ناراض ہوگئیں۔

بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس نصب کرنے کے معاملے پر اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا جس میں خاصی برہم دکھائی دیں۔

کنگنا نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ہر کوئی زیادہ سے زیادہ آکسیجن پلانٹس بنا رہا ہے، آکسیجن سلینڈرز ٹنوں کے حساب سے مل رہے ہیں۔

اداکارہ نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ہم کس طرح اس ساری آکسیجن کا بدلہ دے سکیں گے جو زبردستی ماحول سے لی جا رہی ہے؟

اداکارہ کا مایوس کن لہجے میں کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ہم نے اپنی غلطیوں اور ان سے ہونے والی تباہی سے کچھ نہیں سیکھا۔

واضح رہے بھارت کی موجودہ کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کے تحت مودی سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ 3 ماہ کے اندر ملک میں 500 میڈیکل آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے، ایک آکسیجن پلانٹ میں ایک منٹ کے اندر ایک ہزار لیٹر گیس فراہم کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM