Time 03 مئی ، 2021
پاکستان

فردوس عاشق نے وزیراعلیٰ پنجاب کو رمضان بازار میں پیش آئے واقعے کی رپورٹ پیش کردی

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف سے تلخ کلامی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں فردوس عاشق نے گزشتہ روز رمضان بازار میں پیش آئے واقعے کی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ گرمی برداشت کرنے کا حوصلہ نہ ہو تو ایسی خواتین کو فیلڈ میں نہیں آنا چاہیے۔

معاون خصوصی نے پروٹوکول نہ ملنے پر غصہ ہونے کے تاثر کی تردید کی۔

مزید خبریں :