کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

محکمہ داخلہ بلوچستان نے 3 اور4 مئی کوکوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل کرنےکی درخواست کی تھی— فوٹو:فائل

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کردی گئی۔

کوئٹہ شہر میں موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ فون سروس کی معطلی محکمہ داخلہ بلوچستان کی درخواست پر ہوئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے 3 اور4 مئی کوکوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل کرنےکی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ 21 رمضان بروز منگل کو یوم علیؓ منایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے جلوس پر پابندی ہے تاہم مجالس کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید خبریں :