04 مئی ، 2021
سعودی حکومت نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مسجد الحرام کے اندر مقام ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر بنا کر پیش کر دیں۔
تصاویر مکہ مکرمہ کے ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبہ انجینئرنگ اسٹڈیز نے بنائیں، یہ ایک ہزار سے زائد تصاویر دنیا بھر کے مسلمان پہلی مرتبہ دیکھیں گے۔
حجر اسود کی عکس بندی 49 ہزار میگا پکسل کی حد تک باریک بین تھی۔ تصاویر کو بنانے میں 50 سے زیادہ گھنٹے صرف ہوئے۔
حجر اسود خانہ کعبہ کے جنوب مشرقی گوشے میں باہر کی طرف لگا ہوا ہے، حجر اسود سے خانہ کعبہ کا طواف شروع ہوتا ہے اور اسی پر ختم بھی ہوتا ہے، یہ بیضوی شکل کا ہے اور اس کا رنگ سرخی مائل سیاہ ہے جب کہ اس کا قطر 30 سینٹی میٹر ہے۔
Focus Stack Panorama کی مدد سے مقام ابراہیم کی تصاویر بھی بنائی گئیں جب کہ مقام ابراہیم کی اس قدر شفاف تصویریں بھی پہلی مرتبہ سامنے آئی ہیں۔