بھارتی گلوکار بھی سارہ خان کی خوبصورتی کے معترف

فائل فوٹو

معروف اداکارہ سارہ خان کو پاکستان میں تو شہرت حاصل ہے لیکن پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کے مداح موجود ہیں۔

بالی وڈ کے مقبول ترین گلوکار گورو رندھاوا کے حالیہ تبصرے سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروسی جوڑے میں ملبوس تصویر شیئر کی جس پر بھارتی گلوکار گورو رندھاوا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا خوبصورت۔

سارہ خان نے گلوکار کے اس تبصرے کے جواب میں ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

خیال رہے گورو رندھاوا بھارت کے معروف پنجابی گلوکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ گانے دیے جن میں ہائی ریٹڈ گبرو، او لگ دی لاہور دی آ، سوٹ سوٹ کردا اور مورنی بن کے شامل ہیں۔

مزید خبریں :