کراچی: گزشتہ ماہ شریف آباد میں خاتون پروفیسر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

فائل فوٹو

کراچی: شریف آباد میں گزشتہ ماہ دوران ڈکیتی خاتون پروفیسر کو قتل اور ان کے شوہر کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے 21 اپریل کو شریف آباد میں خاتون پروفیسر نسرین نگہت کے قتل کا کیس حل کرلیا، خاتون پروفیسر نسرین نگہت زوجہ محمد عرفان کے قتل میں ملوث ملزم شاہدالرحمان ولد سیف الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خاتون پروفیسر کو دوران ڈکیتی قتل  اور ان کے شوہر کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا، پروفیسر نسرین اپنے بیٹے حسان کی شادی کے سلسلے میں خریداری میں مصروف تھیں کہ دوران ڈکیتی ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب کہ پروفیسر نسرین کے خاوند پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :