دنیا
Time 04 مئی ، 2021

جوبائیڈن نے پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال کے دوران ساڑھے 52 ہزار پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی۔

سابق صدر ٹرمپ نے امریکا میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد محدود کر کے 15 ہزار کردی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار تک پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دی جائے گی۔

سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کے اقدام کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :