Geo News
Geo News

Time 04 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

چار بہنوں کے بعد میری پیدائش نے سب کو رلا دیا تھا: مریم نور

فائل فوٹو

معروف اداکارہ مریم نور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پیدائش کے موقع پر گھر کے افراد رو رہے تھے۔

حال ہی میں مریم نور نے ویب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ گھر میں سب سے چھوٹی ہیں تو پھر لاڈلی بھی ہوں گی جس پر اداکارہ کچھ سوچتے ہوئے مسکرا اٹھیں۔

مریم نور نے جواب بتایا کہ مجھ سے بڑی چار بہنیں تھیں، میں پیدا ہوئی تو سب رو رہے تھے کہ پانچویں بھی بیٹی ہو گئی کیونکہ سب کو بیٹے کی خواہش تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بچپن میں مجھے گھر والے جب یہ کہتے تھے تو کافی تکلیف ہوتی تھی لیکن اب اس سے محظوظ ہوتی ہوں کیونکہ ہر کوئی مجھ سے بہت محبت کرتا ہے۔

بھائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نور کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پوچھتا ہے تمہارا کوئی بھائی نہیں ہے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں ہوتی لیکن اب اس بات کا کافی احساس ہوتا ہے۔