دنیا
Time 04 مئی ، 2021

متحدہ عرب امارات نے بھارت سے آنے والوں پر پابندی میں توسیع کردی

امارات سے مسافروں کو بھارت لے جانے والی پروازیں جاری رہیں گی، اماراتی وزارت خارجہ— فوٹو:فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں توسیع کر دی۔

بھارت میں کورونا وبا کی تشویشناک صورتحال برقرار ہے جس کے باعث متعدد ممالک نے سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

خبر ایجسنی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھارت سے آنے والوں پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق امارات سے مسافروں کو بھارت لے جانے والی پروازیں جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 25 اپریل کوبھارت سے آنے والوں پر 10روزکی پابندی لگائی تھی۔

مزید خبریں :