پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، باچا خان ائیرپورٹ پر سائن بورڈ

پشاور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

پشاور شہر میں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں جس کی وجہ سے متعدد مقامات پر سائن بورڈز گرنے کی اطلاعات ہیں۔

بارش کےباعث باچاخان ائیرپورٹ پر سائن بورڈ گرگئے، تیزا ہواؤں کے باعث سامان لےجانےوالی ٹرالیاں ائیرپورٹ سے باہرآگئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے ائیرپورٹ کو صاف کر لیا ہے ، بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا۔

مزید خبریں :