عید پرکپڑے نہ بنانے پر جھگڑا، والد نے مبینہ طور پر اپنے4 بچے نہر میں پھینک دیے

فیصل آباد کے رہائشی باپ نےعید کے کپڑوں کابندوبست نہ ہونےاور گھریلو جھگڑے کی بناء پر مبینہ طور پر اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا ۔ 

بچوں کی ماں کی شکایت پر چار روز بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم نے بچوں کو شیخوپورہ کی بھکھی نہر میں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوران تحقیقات ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی 3 کمسن بیٹیوں اور ایک بیٹے کو چار روز قبل شیخوپورہ کے علاقہ میں بھکھی نہر میں پھینک دیا تھا۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے اور بچوں کے لیے عید کے کپڑوں کا بندوبست نہ کرنے پر بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر بھکھی نہر میں بچوں کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :