عوام کو بیوقوف بناکر جعلی فنگر پرنٹس بنانے والےگروہ کے 2 کارندےگرفتار

بے نظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام کا جھانسہ دے کر جھنگ میں درجنوں لوگوں سے انگوٹھے کے نشان حاصل کرنے والےگروہ کے 2کارندےگرفتار  کرلیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) جھنگ سرفراز خان ورک نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم پولیس نے ملزمان محمد یاسر اور یاسر خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1264 موبائل سمز اور 200 جعلی نشان انگوٹھا برآمد کرلیے ہیں۔ 

ڈی پی او کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کا جھانسہ دیکر ان کے نشان انگوٹھا حاصل کرتےاور بعد میں سلیکون کی مدد سے جعلی نشان انگوٹھا تیار کرتے اور موبائل سمز نکلواتے جو جرائم پیشہ افراد کو ہزاروں روپوں میں فروخت کی جاتیں۔ 

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ یہ موبائل سمز بینکنگ فراڈ ، موبائل اکاؤنٹس میں رقم منگوانے اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کی جاتیں۔

 انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے 8 افراد پر مشتمل 2 گروہ بنا رکھے ہیں جن میں سے ایک گروہ جھنگ جب کہ دوسرا ملتان میں کام کرتا ہے۔

 ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اس کیس میں ملزمان سے مزید تفتیش کرےگی۔

مزید خبریں :