سجاول میں شاہ بندربلاک سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

شاہ بندربلاک سےحاصل گیس کا تخمینہ ساڑھے 9 لاکھ مکعب فٹ یومیہ ہے، اعلامیہ— فوٹو:فائل

ماڑی پٹرولیم اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے سجاول میں شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق بیناری ایکس 1 فیلڈ، شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ بندربلاک سےحاصل گیس کا تخمینہ ساڑھے 9 لاکھ مکعب فٹ یومیہ ہے جبکہ شاہ بندر بلاک سندھ کے ضلع سجاول میں واقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق بیناری ایکس 1 سےگیس کی پیداوار گیس قلت پوراکرنے میں مدد دے گی۔

مزید خبریں :