'ضرورت آکسیجن، وینٹیلیٹر اور ویکسین کی ہے، حکمران ووٹنگ مشین کی ٹافیاں بانٹ رہے ہیں'

مسلم لیگ ن کے رہنما  پرویز رشید نےکہا ہےکہ کورونا گدھ کی طرح بے بس عوام کے سروں پر موت کا رقص کررہا ہے اور لاپروا حکمران ووٹنگ مشینوں کی ٹافیاں بانٹ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت آکسیجن ، وینٹی لیٹرز اور ویکسین کی ہے لیکن سنگ دل اور لاپروا حکمران ووٹنگ مشینوں کی ٹافیاں بانٹ رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسے ہی ہے جیسے بچہ دودھ کے لیے بلک رہا ہو اور اسے دلہن لا کر دینے کے وعدے پر ٹرخایا جائے۔

 پرویز رشید نے سوشل میڈیا پر اپنے تبصرے کے آخر میں لکھا ’شب گذرے تو سحر دیکھیں‘۔ 

مزید خبریں :