Time 04 مئی ، 2021
دنیا

بھارت میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی خطرناک قسم کا انکشاف

کورونا کی نئی قسم ’اے پی‘ بیماری پھیلانے میں پہلے دریافت ہونے والی کورونا کی بھارتی اقسام سے 15 گنا زیادہ طاقت رکھتی ہے— فوٹو: فائل

بھارت میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی خطرناک قسم کا انکشاف ہو گیا۔

کورونا کی نئی قسم ’اے پی‘ بیماری پھیلانے میں پہلے دریافت ہونے والی کورونا کی بھارتی اقسام سے 15 گنا زیادہ طاقت رکھتی ہے۔

بھارت کے سیلولر اینڈ مالیکیولر بائیولوجی سینٹر کے ماہرین کے مطابق ’اے پی ویرینٹ‘ بھارت میں پہلے سے موجود کورونا کی نئی اقسام سے بہت زیادہ طاقتور ہے اور یہ وائرس منتقلی کی 15 گنا زیادہ صلاحیت کا حامل ہے۔

کورونا کی نئی اقسام سے کورونا مریضوں کی حالت تین یا چار دنوں میں تشویشناک ہو جاتی ہے۔

ریاست اترپردیش میں کورونا پھیلاؤ کا سبب وائرس کی اسی نئی قسم کو قرار دیا جا رہا ہے تاہم ماہرین اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :