کورونا: ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین، شاہی قلعے کو نیلی روشنی میں رنگ دیا گیا

فائل فوٹو

کورونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والے ہیلتھ کیئر ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کامنفرد انداز اپنایا گیا جس میں لاہور کے شاہی قلعے  کو ڈاکٹروں کے یونیفارم کے رنگ کی مناسبت سے نیلی روشنی میں نہلادیا گیا۔

والڈ سٹی اتھارٹی لاہور نے  ایک نجی کمپنی کے تعاون سےمنفرد کاوش کی جس میں کورونا وبا کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی بے لوث قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف یوں کیاکہ شاہی قلعہ کو ڈاکٹروں کے یونیفارم کےرنگ کی مناسبت سے نیلی روشنیوں سے منور کردیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے جانیں خطرے میں ڈالنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

شہیدہیلتھ کیئر ورکرزکے اہل خانہ نے اس موقع پراپنے پیاروں کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں اور ان کی مغفرت کے لیے دعابھی کی۔

مزید خبریں :