’کورونا مریضوں کیلئے ایکسپو سینٹر لاہور میں ایچ ڈی یو بیڈز فعال کردیے گئے ہیں‘

فائل فوٹو

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے اضافے کے بعد ایکسپو سینٹر لاہور میں بیک اپ کے طور پرایچ ڈی یو بیڈز فعال کردیے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسپتالوں کے لیے آکسیجن جنریٹرز کی خریداری پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ کورونا مریضوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی اوروبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، نجی اسپتالوں میں بھی کورونا کے مریضوں کے مفت علاج کے لیے بیڈز مختص کردیے ہیں۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ نئے ویکسی نیشن سینٹرز کے قیام کے لیے موزوں جگہ کا انتخاب کیا جائے اور نئے ویکسی نیشن سینٹرز میں اضافےکےساتھ ساتھ انتظامات بھی مزید بہتر بنائےجائیں۔

مزید خبریں :