نوال سعید اور ارسلان فیصل شوبز انڈسٹری کا نیا جوڑا؟

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر اداکارہ صبور علی اور  اداکار  علی انصاری کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک اور  جوڑے نوال سعید اور  ارسلان فیصل سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب اداکار  ارسلان فیصل نے اداکارہ نوال سعید کی انسٹاگرام پر تبصرے میں ہارٹ اور فلاور ایموجی شیئر کیا۔

اسکرین گریب

بعد ازاں اداکارہ نوال سعید کی جانب سے بھی mine لکھ کر ارسلان فیصل کی ایموجی کا جواب دیا گیا۔

اسکرین گریب

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دونوں اداکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹ پر تبصرے میں ہارٹ ایموجیز یا معنی طلب تبصرے بھیجے گئے ہوں۔

تاہم اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

اسکرین گریب

واضح رہے کہ اداکار ارسلان فیصل سینئر اداکارہ صباء فیصل کے صاحبزادے ہیں جبکہ نوال سعید شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔

مزید خبریں :