05 مئی ، 2021
بھارت میں کورونا سے باپ کی موت پر دلبرداشتہ ایک بیٹی نے جلتی چتا پر چھلانگ لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ راجستھان میں پیش آیا جہاں کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے دمودرداس کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں کہ اس کی 34 سالہ بیٹی نے جلتی چتا پر چھلانگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق وہاں موجود اہلکاروں نے لڑکی کو فوری طور پر آگ سے نکالا تاہم اس دوران وہ بری طرح جھلس چکی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ لڑکی کا 70 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔