Geo News
Geo News

Time 06 مئی ، 2021
پاکستان

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن: ن لیگ نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی

خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کرکے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی ہے۔

پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان اور ن لیگ کے ملک معظم کلو کے درمیان اصل مقابلہ تھا تاہم پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد، امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی میدان میں تھے۔

یاد رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229 میں سے تمام 229 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو  73081 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ  62903 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پی پی 84 خوشاب کے نتائج کی وصولی میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔

جیت کے موقع پر مریم نواز کا رد عمل