Geo News
Geo News

Time 05 مئی ، 2021
دنیا

لندن، نماز تراویح کے دوران شرپسند افراد نمازیوں پر انڈے پھینک کر فرار

فوٹو: سمیرسلطان، گوگل

مشرقی لندن کے ایک اسلامک سینٹر میں نماز تراویح کے دوران نامعلوم شرپسند انڈے پھینک کر فرار ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق الفورڈ اسلامک سینٹرپرگزشتہ شب نمازتراویح کےموقع پر نامعلوم افراد نے نمازیوں پر انڈے پھینکے۔

مسجد انتظامیہ کے مطابق سلوررنگ کی کارپر سوار 5حملہ آور سرمنڈھے اور سفید فام تھے، مسجد سیکیورٹی گارڈکار سےکچلےجانےکےخوف سے نمبرپلیٹ نوٹ نہیں کر سکے۔

میٹروپولیٹن پولیس نے نماز تراویح کے دوران انڈے پھینکے جانے کی تصدیق کی ہے۔