05 مئی ، 2021
یورپی یونین نے چین کے ساتھ سرمایہ کاری کے بڑے معاہدے پر پیشرفت روک دی۔
7 سال تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں چین اور یورپی یونین نے معاہدے کو حتمی شکل دی تھی۔
برسلز میں چین کے ناقدین اور امریکی صدر نے معاہدے پر کھل کر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
اب یورپی یونین نے چین کیساتھ سرمایہ کاری کے بڑے معاہدے پر پیشرفت روک دی ہے۔
یورپین کمیشن کے اعلیٰ عہدیدار کا کہناہےکہ دو طرفہ پابندیوں کے باعث یورپی یونین اور چین کے درمیان جامع سرمایہ کاری معاہدے کیلئے ماحول سازگار نہیں۔