Geo News
Geo News

Time 05 مئی ، 2021
دنیا

فلپائن نے پاکستان و دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

اطلاعات کے مطابق مذکورہ ممالک پر سفری پابندی کورونا وائرس کی بھارتی قِسم کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لگائی گئی ہے— فوٹو: فائل

فلپائن نے پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ ممالک پر سفری پابندی کورونا وائرس کی بھارتی قِسم کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق 7 مئی سے 14 مئی تک ہوگا۔ خیال رہے کہ فلپائن نے 2 روز پہلے بھارت سے آنے والوں پر بھی پابندی کا اعلان کیا تھا۔