Geo News
Geo News

Time 05 مئی ، 2021
دنیا

کینیڈا نے بچوں کوکورونا ویکسین دینےکی منظوری دے دی

فوٹو: فائل

کینیڈا میں بچوں کوکورونا وائرس کی  ویکسین دینےکی منظوری دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس منظور ی کے بعد کینیڈا بچوں کو کورونا ویکسین  دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

کینیڈین حکام کے مطابق 12 سال اور 12 سےزائد عمرکے بچوں کوفائزرکی ویکیسن لگائی جائےگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکامیں ویکسین کےکلینکل ٹرائل میں ویکسین کوبچوں کے لیے مفید پایا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ کینیڈا کی کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں یہ اقدام ایک ہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔