نامور بالی وڈ ولن کا اداکار بیٹا منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار

دھروو اداکار بھی ہیں اور انڈسٹری میں قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہیں— فوٹو:فائل 

بالی وڈ کے مشہور ولن دلیپ تاہل کے اداکار بیٹے دھروو کو منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے انسداد منشیات سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دلیپ تاہل کے بیٹے دھروو تاہل کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سے 35 گرام منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں گرفتار منشیات اسمگلر نے بھی دھروو سے دوستی اور اسے منشیات فروش کرنے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد ہی گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

خیال رہے کہ دھروو  اداکار بھی ہیں اور انڈسٹری میں قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :