دنیا
Time 05 مئی ، 2021

ایران میں بھی کورونا کی بھارتی قسم سامنے آگئی

ایران میں بھی کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز سامنے آگئے۔

ایران کے  وزیرصحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قم میں تین بھارتی شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی قسم سامنے آنے کے بعد وزرات صحت نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز متعدد ممالک میں رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ نئی قسم کے کیسز یوگنڈا اور کینیا میں بھی سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں :