نصرت فتح علی خان کا مقبرہ خاندان والے خود بنوا رہے ہیں، راحت فتح علی

فوٹو: فائل

 معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہےکہ نصرت فتح علی خان کے مقبرے کی تعمیر حکومتی خرچ سے نہیں ہو رہی، حکومت اگر کچھ کرنا چاہتی ہے تو نصرت فتح علی خان اکیڈمی کے لیے کرے۔

فیصل آباد میں جھنگ روڈ قبرستان میں راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی قبر پرحاضری دی اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

راحت فتح علی خان نے مقبرے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو میں کہا کہ نصرت فتح علی خان پورے خاندان کے سرکا تاج ہیں، ان کا مقبرہ وہ اور ان کے خاندان کے لوگ خود بنوارہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مقبرےکی تعمیر کے لیے چنیوٹ سے خصوصی کاریگر بلوائے گئے ہیں، جو مقبرے کی تعمیر 6 ماہ میں مکمل کردیں گے۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کچھ کرنا چاہتی ہےتو نصرت فتح علی خان اکیڈمی کےلیےکرے اور جس گھر میں نصرت فتح علی خان پیدا ہوئے،حکومت اس کے لیے کچھ کرے۔

مزید خبریں :