05 مئی ، 2021
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں کیپٹن سمیت 3 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوگئے۔