Geo News
Geo News

Time 05 مئی ، 2021
پاکستان

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے 3 روز بند رہیں گے

ملک میں عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک 6 تعطیلات ہوں گی— فوٹو:فائل 

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مراکز عید الفطر کے 3 روز بند رہیں گے۔

ترجمان وزارت نیشنل سروسز کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن مراکز میں لوگ ویکسین معمول کے مطابق لگواسکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ عید کے بعد بھی ویکسینیشن کی ڈبل شفٹ برقرار رہے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں عید الفطر پر  10 سے 15 مئی تک 6 تعطیلات ہوں گی۔