پی پی 84: ہم گھڑی کی طرف دیکھ رہے ہیں، نتائج میں اتنی تاخیر کیوں؟ قمر زمان کائرہ

کراچی میں تو سابق وزیراعظم آر او آفس میں براجمان ہوگئے تھے، این اے 249 اور پی پی 84 میں ڈالے گئے ووٹوں میں کوئی خاص فرق نہیں، رہنما پی پی— فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ رات کے11بج چکے ، خوشاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج نہیں آ سکے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  کراچی میں تو سابق وزیراعظم آر او آفس میں براجمان ہوگئے تھے،ہم گھڑی کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کب نتائج آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 249 اور پی پی 84 میں ڈالے گئے ووٹوں میں کوئی خاص فرق نہیں، خوشاب میں اصل مقابلہ بھی دو امیدواروں میں ہے، نتائج میں اتنی دیرکیوں؟