06 مئی ، 2021
بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کی فیملی کو کورونا وائرس نہیں ہوسکتا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ میں نے خود کو خدا کے حوالے کردیا ہے اور اپنی تمام بری عادتیں چھوڑ دی ہیں بس صرف غصہ ہے وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو بالکل کورونا نہیں ہو سکتا، میرے حصے کی ویکسین کسی اور کو لگا دی جائے، میں بس یہ ہی کہہ سکتی ہوں۔
راکھی نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ بہت دل دکھتا ہے جب کسی مریض کی لاش کو بے دردی سے جلتے ہوئے دیکھتی ہوں۔
علاوہ ازیں انہوں نے کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر رد عمل میں کہا کہ اچھا ہوا کنگنا کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا کیونکہ کسی بھی صورتحال میں ملک میں بھائی بھائی کو لڑوانا نہیں چاہیے۔
دوسری جانب راکھی ساونت نے نکی تمبولی کے بھائی کی موت پر بھی گہرے رنج کا اظہار کیا۔