ابھینو، نکی اور راہول کون سے پروگرام میں ایک ساتھ آنے والے ہیں؟

فائل فوٹو

معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں شریک ہونے والے تین مقبول ترین کنٹسٹنٹس ابھینو شکلا، نکی تمبولی اور راہول ویدیا دوبارہ ایک ہی پروگرام میں دکھائی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تینوں ایک اور رئیلیٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے گیارہویں سیزن میں ایک ساتھ ہوں گے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ابھینو شکلا نے اعتراف کیا کہ وہ خطروں کے کھلاڑی کا حصہ بننے پر کافی خوش ہیں اور ذہنی طور پر تیار بھی ہیں۔

میزبان نے ان سے راہول اور نکی سے تعلق کے حوالے سے سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ نکی پروگرام میں میری اچھی دوست ثابت ہو ں گی لیکن راہول کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

دوسری جانب نکی تمبولی نے ایک انٹرویو میں ابھینو اور راہول کے ساتھ دوبارہ شو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 14 کے کنٹسٹنٹ ابھینو شکلا اور راہول ویدیا کے مابین شو کے دوران کافی تلخ کلامی دیکھی گئی تھی جس کے بعد ان کے آپسی تعلقات اچھے نہیں ہیں۔

مزید خبریں :