خطرناک پل پر سائیکل چلاتے نوجوان کی ویڈیو وائرل

شوق کا کوئی مول نہیں! اور  پھر جسے شوق ہو  اسے کسی کا ڈر نہیں، سوشل میڈیا پر آئے دن ایسی ویڈیوز  وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کے دل دہل جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو آج کل خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک منچلا خطرناک پل پر تیزی سے اپنی سائیکل چلا رہا ہے۔

یہ ویڈیو جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کامیڈین 'ٹریور نوہ' کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس پر کافی دلچسپ کیپشن درج تھا۔

ٹریور  نوہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیوانوں کے لیے کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

واضح رہے یہ ویڈیو فرانس کے ایتھلیٹ 'انتھونی ویلونی' کی ہے جنہوں نے یہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

مزید خبریں :