اسپتال میں زیرعلاج ارجیت سنگھ کی والدہ کیلیے خون عطیہ کرنےکی اپیل

سواستیکا مکھرجی نے سوشل میڈیا پر ارجیت کی والدہ کیلیے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی،فوٹو: فائل

معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار ارجیت سنگھ کی والدہ ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل ہیں اور بھارتی اداکارہ  سواستیکا مکھرجی نے ان کے لیے خون کے عطیہ دینے کی اپیل  کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ارجیت سنگھ کی والدہ کلکتہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی بیماری کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا۔

بالی وڈ اور بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ  سواستیکا مکھرجی اور فلم ڈائریکٹر سرجیت مکھر جی نے سوشل میڈیا پر ارجیت کی والدہ کے لیے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔

فوٹو: انڈین میڈیا

ارجیت سنگھ یا ان کے خاندان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں آیا ہے تاہم  سواستیکا مکھرجی کی پوسٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی والدہ کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور مریضوں میں اضافے کے بعد آکسیجن سمیت طبی آلات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :