بھارتی گلوکار لکی علی نے اپنی موت کی افواہوں کی خود تردید کردی

فوٹو: فائل

معروف بھارتی گلوکار لکی علی  اپنی موت کی افواہوں کے بعد خود سامنے آگئے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے معروف گلوکار  مقصود محمود علی عرف لکی علی کے انتقال کی خبریں پھیل گئی تھیں۔

ان افواہوں کے بعد ان کی دوست اور ادکارہ نفیسہ علی نے لکی علی کی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالکل تندرست ہیں اور انہیں کورونا بھی نہیں ہوا

ٹوئٹر پراپنی پوسٹ میں نفیسہ علی کا کہنا تھا کہ  لکی علی ان دنوں بنگلور میں اپنے گھر والوں  کے ساتھ اپنے فارم ہاؤس پر ہیں، میری  ان سے آج  ہی دو سے تین بار بات  بھی ہوئی ہے۔

اب لکی علی نے خود بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔

 انسٹاگرام اسٹوری پر لکی علی نے لکھا کہ میں زندہ ہوں، بالکل ٹھیک ہوں اور گھر پر ہی ابدی نیند سورہا ہوں۔

 لکی علی نے مداحوں کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  امید ہے کہ آپ سب گھر پر ٹھیک ہوں گے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ہم سب کی مدد فرمائے۔

مزید خبریں :