کورونا کے باعث ایک اور بھارتی اداکارہ چل بسیں

فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے باعث ایک اور بھارتی اداکارہ جان کی بازی ہارگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  مراٹھی فلموں کی اسٹار اور بالی وڈ فلم چھچھورے، بدری ناتھ کی دلہنیا اورگڈ نیوز جیسی  فلموں  میں کام کرنے والی اداکارہ  ابھیلاشا پٹیل کورونا کے باعث  انتقال کرگئیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث  طبیعت بگڑنے کے بعد وہ چند روز سے ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ابھیلاشا پٹیل کے انتقال پر  بھارتی فلمی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کے دوران متعدد فلمی شخصیات کا انتقال ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :