بازار بند ہونے کا خوف کورونا کے خوف پر حاوی ہوگیا

بازار  بند ہونے کا خوف کورونا کے خوف پر حاوی ہوگیا ، کراچی میں عید کی شاپنگ کرنے والے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

دفاتر سے چھٹی اور بازاروں میں شاپنگ کا ایک ہی وقت ہونے کے باعث شہر کی تمام معروف سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک جام ، شہری گھروں سے باہر ، کورونا  آپے سے باہر  ہوگیا۔

کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 14.23 فیصد ہوگئی ، عوام کو لاپروا دیکھ کر سندھ ٹاسک فورس نے مزید سختیوں کی ٹھان لی، کل سے جمعے تک ہوٹلوں سے ٹیک اوے صرف مغرب تک ملے گا۔

اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی کے باوجود کراچی سے دوسرے شہروں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں ، کوئی روک ٹوک عمل میں نہ لائی جاسکی۔

مزید خبریں :